فیصلے کے خاص طور پر افغان طالبات پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) کی جانب سے پاکستان میں زیرتعلیم افغان طلبہ کو افغانستان واپس جانے کی ہدایت پر افغان سفارتخانے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تشویش کا اظہار کیاہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفارتخانے نے پی ایم ڈی سی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم جیسے اہم شعبے کو سیاسی اختلافات سے محفوظ رکھا جانا چاہیے۔سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس اقدام کا ان افغان طلبہ کی تعلیمی پیش رفت اور مستقبل پر گہرا اثر پڑے گا، جنہوں نے قانونی اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت اپنی تعلیم کا آغاز کیا تھا اور برسوں کی لگن، وقت اور نمایاں مالی و ذاتی سرمایہ کاری کے بعد اب اپنے متعلقہ تعلیمی پروگراموں کی تکمیل کے مرحلے میں ہیں