اسلام آباد(آئی این پی )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے حکومت چند دن کی مہمان ہے،ایک قومی حکومت بنائی جائے جو الیکشن کرائے۔ اپنے ایک بیان میں محمود خان اچکزئی کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں،بانی کی ہسپتال منتقلی اور رشتہ داروں کی ملاقات ان کا حق ہے‘ نظام کی بجائے چہرے بدلنے سے پاکستان یہاں تک پہنچا۔قومی حکومت میں مولانا وزیراعظم بنیں تو میں ان کو ووٹ دوں گا