لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری میں 112 شہری شکایات سنیں اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ پہلی بار آنے والے سائلین کے کیس متعلقہ تھانوں کو بھیجے جائیں گے۔ غفلت یا لاپروائی کرنے والے افسران محکمانہ کارروائی کے لیے جواب دہ ہوں گے۔ شہریوں نے نافرمان بیٹے، خاتون پر تشدد اور لین دین جھگڑوں کی شکایات پیش کیں۔ ایس ایچ اوز اور انویسٹی گیشن آفیسر کو ویڈیو لنک اور دفتر میں جواب طلب کیا گیا۔ پولیس افسران کو عوامی مسائل کے فوری حل کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔