پروموشن، ویلفیئر اور شہادت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایات
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، جہاں آئی جی پنجاب نے ان کے مسائل سن کر فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ سب انسپکٹر ریاض احمد شاہد اور سب انسپکٹر نوید اختر کی پروموشن سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو معاملات زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ مرحوم کانسٹیبل امان اللہ اور مرحوم کانسٹیبل خالد پرویز کی بیوا ئوں کی درخواستوں پر ڈی پی او نارووال اور ڈی پی او ساہیوال کو ضروری قانونی کارروائی اور ریلیف کی فراہمی کے احکامات جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی فوری کارروائی کی ہدایت کی۔