بیلاروس کی پاکستان کو مختلف شعبوں میں نوکریوں کی پیشکش

 لاہور (آن لائن)پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے بیرونِ ملک مواقع تلاش کرنے کا عملی قدم اٹھاتے ہوئے غیر ملکی سفارتخانوں اور مشنز سے براہِ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بیلاروس نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں نوکریوں کی پیشکش کی ہے ، پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو غیر ملکی مارکیٹس سے براہِ راست رابطے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ محکمہ بیرونِ ملک اداروں سے رابطہ کر کے نوجوانوں کے لیے زرعی، صنعتی اور تعمیراتی شعبوں میں نوکریوں کے مواقع تلاش کرے گا۔،