(آن لائن) آذربائیجان کے نائب وزیر اور ڈائریکٹر جنرل برائے دفاع عاقل گربانوف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں سربراہان نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا. انہوں نے گفتگو کے دوران تربیت، جدت طرازی اور تکنیکی مہارت سمیت موجودہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ائیر چیف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط استوار ہیں جو دونوں ممالک کے مابین پائیدار برادرانہ تعلقات کامظہر ہیں۔