انجینیئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق جہلم میں واقع اکیڈمی کے باہر نامعلوم شخص نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس دوران سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر مارا گیا۔واقعے کے وقت انجینئر محمد علی مرزا اکیڈمی کے اندر لیکچر دے رہے تھے اور محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ سٹی تھانہ جہلم کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں دہشت گردی سمیت 6 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کی شناخت اور محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔