جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: ایرانی صدر

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر عقلی اور سفارتی راستہ اپنانا چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دشمن پر عدم اعتماد اور باہمی روابط میں احتیاط برتنا ضروری ہے۔دوسری جانب، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ موجودہ مذاکرات کو میدانِ جنگ کا تسلسل سمجھتے ہیں، اور ایران نے امریکا کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ کسی قیمت پر بات چیت کی جائے یا دوسرے فریق کے ہر طریقہ کار کو قبول کیا جائے۔ عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنی ریڈ لائنز مقرر کی ہیں جن کا احترام ضروری ہے، اور ایران کی حکمتِ عملی قومی مفادات اور سیکیورٹی تقاضوں کے مطابق ہے۔