تہران (فارن ڈیسک ) سوئیڈن میں ایرانی سفارتخانے نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں ایران کی تہذیب و ثقافت کی آئینہ دار مسجد دکھائی گئی ہے۔اصفحان میں واقع یہ مسجد تقریبا 400 سال پہلے بنائی گئی تھی، اس وقت لائرو ڈ اسپیکر کا نام ونشان تک نہ تھا۔ فن تعمیر کی شاہکار مسجد کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس مسجد میں ایک مقام ایسا ہے جہاں کھڑے ہو کر اذان دی جائے یا باآواز بلند نماز پڑھی جائے تو اس کی بازگشت وسیع وعریض مسجد میں بخوبی سنائی دیتی ہے۔ ایک شخص نے نئینوٹ کو محض سیدھا کرنے کی کوشش کی تو تیز آواز گونجی۔ سوئیڈن میں ایرانی سفارتخانے نے پہلی صدی عیسوی میں بنائے گئے گرجاگھرکی ویڈیوبھی جاری کردی۔