شاہدرہ ٹائون میٹرو بس سٹیشن سے 28 سالہ نوجوان کی لاش ملی،راوی روڈ،گلبرگ سے 2 لاشیں ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ شاہدرہ ٹائون اور گلبرگ کے علاقوں سے نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی کے مطابق راوی روڈ سبزی منڈی گیٹ نمبر 1 کے قریب 75 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا شاہدرہ ٹائون میٹرو بس سٹیشن سے 28 سالہ نوجوان کی فٹ پاتھ کنارے سے لاش برآمد ہوئیگلبرگ کے علاقہ سے 40 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی سے جاں بحق ہوگیاجاں بحق ہونے والے تینوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں شناخت نہ ہو سکی،پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دیں،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی