عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد اضافہ

عالمی منڈی میں ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے ممکنہ جواب حملے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی 7 فیصد تک مہنگا ہو گیا اور اس کی قیمت 89.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔  اسی دوران، عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 2 ڈالر 71 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے۔  یاد رہے کہ امریکہ نے ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کیا ہے، جس کے بارے میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ وہ اب امریکی تحویل میں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر قبضہ کیا، جب کہ ایرانی جہاز آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔