تاجکستان سرحدپار کرنیوالے2 افغان منشیات اسمگلرز ہلاک، 25 کلومنشیات برآمد
کابل(آئی این پی )اافغانستان میں جرائم پیشہ عناصر نے پڑوسی ممالک کی سماجی اورمعاشی سلامتی کو دا ئوپرلگا دیا ۔ کرغزستان کے معروف جریدہ"دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیا"کیمطابق تاجک سیکیورٹی اہلکاروں نیافغانستان سیتاجکستان سرحدپار کرنیوالے2 افغان منشیات اسمگلرزکو ہلاک کردیا۔ تاجک سیکیورٹی حکام کے مطابق افغان منشیات اسمگلروں نے سرحد عبورکر نے کی کوشش کی تھی۔ تاجکستان کے ضلع فرخورمیں اسمگلرز کیخلاف کارروائی کے دوران ہلاک افغان اسمگلرزسے25 کلومنشیات بھی برآمدکرلی گئی، وسطی ایشیائی ممالک افغانستان کی غیرمستحکم عسکری، سیاسی اور معاشی صورتحال کو پہلے ہی خطے کیلئے تشویشناک قراردے چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پڑوسی ممالک میں افغان جرائم پیشہ عناصرکی مسلسل دراندازی اس بات کاثبوت ہے کہ طالبان رجیم ان مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔