منشیات فروش 2 کلو چرس سمیت گرفتار

دیپالپور، اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) پولیس نے منشیات فروش کو 2 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق حویلی لکھا ریلوے پھاٹک جمعہ خاں سے منشیات فروش امجد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2200 گرام چرس بر آمد کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔