موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں چوکی بنجاب سوسائٹی ٹیم نے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ریکارڈ یافتہ دو رکنی گینگ کے ملزمان واجد اور عمر سے تین موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں، نقدی، موبائل فون، دو پستول میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔