اقوام متحدہ تصادم کے بجائے سفارت کاری کا انتخاب کرے: ایران

اقوام متحدہ تصادم کے بجائے سفارت کاری کا انتخاب کرے: ایران

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو تصادم کے بجائے سفارت کاری کا راستہ اپنانا چاہیے۔

 عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران نے 2015ء کے جوہری معاہدے میں شامل تین فریقوں کو نیوکلیئر ڈیل تک پہنچنے کے لیے ایک مناسب اور قابلِ عمل منصوبہ پیش کیا ہے۔سلامتی کونسل میں ایران پر "اسنیپ بیک" پابندیوں کے میکنیزم کو متحرک کرنے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں رہا ہے لیکن دوسری جانب سے بہانے تراشے جاتے ہیں۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے مذاکرات میں لچک دکھائی اور قابلِ عمل تجاویز رکھیں، مگر جواب میں تعاون کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔