ڈیفنس سسٹم اور اسرائیلی ایئرو اسپیس انڈسٹریز نے امریکی مالی وسائل سے بنایا
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ میزائل حملوں کو ناکام بنانے کے لئے اینٹی میزائل لیزر سسٹم نصب کرے گا۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق رواں سال کے آخر تک آئرن بیم لیزر سسٹم نصب ہوجائے گا، آئرن بیم اسرائیل کے آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلنگ اور ایرو اینٹی میزائل سسٹم کا حصہ ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ آئرن بیم رافیل اور ایلبٹ کمپنی کا پراجیکٹ ہے۔ٓئرن ڈوم میزائل شکن نظام بھی جدید ریڈار کی مدد سے اپنے ہدف کو تلاش کرتا ہے اور محض 20 سے 45 سیکنڈ کے اندر ہدف (داغے گئے راکٹ) کو راستے میں روک کر اسے ناکارہ بنا دیتا ہے