پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر بھائی سمیت گرفتار کر لیا

متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر پر اپنی چھوٹی بہن سے تعلقات رکھنے کا الزام بھی عائد کیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر) نصیر آباد پولیس نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر اور اس کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے رہائشی راحیل کا اپنی بیوی سے گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا، جس کے دوران اس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی ملزم راحیل نے اپنے بھائی ساران کے ساتھ مل کر خاتون پر تشدد کیا تھا اس کے علاؤہ متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر پر اپنی چھوٹی بہن سے تعلقات رکھنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔