ساؤتھ ایشین گیمزکاانعقاد، پاکستان کی تیاریاں تیز ہو گئیں

 ٹیم کی سلیکشن کیلئے چار روزہ ٹرائلز 16نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہونگے، کرنل نبیل رانا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں آئندہ سال منعقد ہونیوالی 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں میں تیزی آگئی، پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم کی سلیکشن کیلئے چار روزہ  ٹرائلز 16 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ساتھ ایشین گیمز کی ایتھلیٹکس کمیٹی کے سیکریٹری کرنل نبیل احمد رانا کے مطابق ٹرائلز کے ذریعے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے قومی تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا۔کرنل نبیل رانا نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی سیف گیمز کی بہتر تیاریوں کیلئے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ایتھلیٹس کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جاسکے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ساتھ ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے سترہ رکنی کمیٹی ڈائریکٹر آرمی فٹنس اینڈ سپورٹس بریگیڈیئر ظفر محمود عباسی کی سربراہی میں تشکیل دے رکھی ہے جوسیف گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں کے تمام امور کی نگرانی کرے گی۔دوسری جانب ایتھلیٹکس کمیٹی نے ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلوں کے لیے نورڈک، گل، اومیگا اور سوئس سمیت معروف بین الاقوامی برانڈز کا سامان استعمال کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔