ڈومیسٹک کرکٹ کوہمیشہ ترجیح دی، کوئی میچ مس نہیں کرتا، عامر جمال

کرکٹ میرا جنون ہے، کبھی ڈی موٹیویٹ نہیں ہوتا، دوسرے ٹیسٹ کی پچ روز بروز تبدیل ہوگی، پریس کانفرنس 
راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے میڈیم فاسٹ بائولر عامر جمال نے کہا ہے کہ گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بائولرز کے لیے مثبت قدم ہے۔ کرکٹ میرا جنون ہے، کبھی ڈی موٹیویٹ نہیں ہوتا۔راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ گھاس والی پچ پر آخری روز تک فاسٹ بائولرز کو مدد ملے گی۔ دوسرے ٹیسٹ کی پچ روز بروز تبدیل ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایسی پچز تیار کی گئی تھیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کا کوئی میچ مس نہیں کرتا۔فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نے مجھے بہت فائدہ دیا۔ پاکستان کرکٹ میں فاسٹ بائولرز کی شاندار تاریخ ہے۔عامر جمال نے کہا کہ میرا کام گراؤنڈ میں سو فیصد پرفارمنس دینا ہے۔ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ ایک ہی جذبے سے کھیلتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے، کبھی ڈی موٹیویٹ نہیں ہوتا۔عامر جمال کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جس گیند پر آؤٹ ہوئے وہ بہت اچھی تھی۔ ایسی گیند پر 99 رنز پر بھی آؤٹ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی حریف کو آسان نہیں لیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کیا جاسکتا ہے۔ پہلی اننگز کی برتری آخری دن پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوگی۔خیال رہے کہ راولپنڈی میں سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس دوران عامر جمال نے تین سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔