ڈاکٹرشاہین نے تین مختلف پاسپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا،گودی میڈیا
پاکستانی کردار گھڑنے کے چکر میں بھارتی میڈیا اپنے ہی سسٹم کا مذاق اڑانے لگا
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی میڈیا نے دہلی دھماکے میں ڈاکٹر شاہین شاہد نامی خاتون کے ملوث ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرشاہین نے تین مختلف پاسپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دہلی دھماکے کی تحقیقات میں بھارتی اداروں کی ناکامی ایک بار پھر سامنے آ گئی ہ گودی میڈیا حسبِ روایت پاکستان کے خلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی میں مصروف ہے، پاکستانی کردار گھڑنے کے چکر میں بھارتی میڈیا اپنے ہی سسٹم کا مذاق اڑانے لگا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے لپ دہلی دھماکے میں مبینہ طور پر ڈاکٹر شاہین شاہد نامی خاتون ملوث ہیں اور دعوی کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ خاتون نے بھارت میں تین پاسپورٹ بنا رکھے تھے، حالانکہ ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنا ممکن ہی نہیں، اس انکشاف نے بھارت کے نظام کی کمزوریاں دنیا کے سامنے آشکار کر دیں۔بھارتی میڈیا نے مزید دعوی کیا ڈاکٹر شاہین کے سات بینک اکانٹس تھے، جن کے ذریعے ایک کروڑ پچپن لاکھ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں،