بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جو بھی قانونی کارروائی کرنی ہوگی ہم کریں گے
27ویں ترمیم سے توجہ ہٹانے کے لئے حکومت 28ویں ترمیم کی بازگشت کر رہی ہے:میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے خلاف ٹرولنگ اور مہم چلانا افسوسناک ہے، دی اکانومسٹ میں الزامات پر مبنی رپورٹ ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس وقت اس مضمون کا آنا افسوسناک ہے، ہم اس مضمون کی مذمت کرتے ہیں، بالکل بے بنیاد الزامات ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جو بھی قانونی کارروائی کرنی ہوگی ہم کریں گے، بشری بی بی باپردہ خاتون اور سیاست میں نہیں ہیں۔ فیصل واڈا کی بشری بی بی سے متعلق گفتگو انتہائی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے توجہ ہٹانیکیلئے حکومت 28ویں ترمیم کی بازگشت کر رہی ہے، یہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، لوگوں کی نظروں میں گر چکے ہیں، عدلیہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہوتی ہے، اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔