اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے: بیرسٹر گوہر

پاکستان بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے‘جمہوریت پسند قوتیں اس تناؤ کو کم کرنے میں کردار ادا کریںچیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے  ہم نے تعلقات میں بہتری کی امید رکھی تھی۔ پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے، ہمیشہ امید کی  تناؤ کم ہو اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ ہی ہوگا، اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے۔ پاکستان بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے، اس وقت سب کو ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور جگہ دینے کی ضرورت ہے اور ہمیں ملکر اعتماد کے فقدان کو ختم کرنا ہوگا۔انہوںنے اپیل کی  جمہوریت پسند قوتیں اس تناؤ کو کم کرنے میں کردار ادا کریں اور نان اسٹیک ہولڈرز کا کردار پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان تناؤ کا سبب نہ بنے۔