بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی صحت سے متعلق تشویش ہے: بیرسٹر گوہر

 بانی پی ٹی آئی کی ملاقات قیدی کا بنیادی حق ہے، ملاقاتیں عدالتی کے احکامات کے مطابق ہونی چاہئیں:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کو بانی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق تشویش ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، ملاقات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ پارٹی کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق تشویش ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہم 15 ویں بار چیف جسٹس سے ملنے آئے تھے، وہ نہیں ملے۔ ہم نے پیغام چھوڑا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواستوں کو مقرر کیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات قیدی کا بنیادی حق ہے۔ ملاقاتیں عدالتی کے احکامات کے مطابق ہونی چاہئیں۔