صحافیوں کے خلاف ٹرولنگ کرنے والوں کیخلاف حکومت نے انکوائری کا حکم دیا ہے:اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے  صحافی حضرات ہمیں معاشرے کی نبض بتاتے ہیں، آئین بھی اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے، ہمیں ایک تحمل و برداشت والا معاشرہ چاہیے، حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف جو صحافیوں کے خلاف ٹرولنگ کررہے ہیں، انکوائری کا حکم دیا ہے۔ پیر کو  چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحہ کے شہدا کے لیے ایوان میں دعا کرائی گئی