بھارت: یوٹیوب پر طریقہ سیکھ کر لڑکوں کا سکول میں دھماکہ

بم ٹیچر کی کرسی کے نیچے نصب کیا گیا‘ ریموٹ کی مدد سے اڑا دیا‘ٹیچر محفوظ رہی
چندھی گڑھ (آئی این پی) بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر لڑکوں نے سکول کے اندر دھماکا کردیا، بم ٹیچر کی کرسی کے نیچ نصب کیا گیا۔بھارتی ریاست ہریانہ کے اسکول میں 12ویں جماعت کے طلبعلموں نے ساری حدیں عبور کرلیں، شرارت طلبا کے ایک گروپ نے یو ٹیوب پر بم بنانے کا طریقہ دیکھا، ان لڑکوں نے اس بم کو اسکول کی سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے نصب کر دیا اور ریموٹ کی مدد سے اڑا دیا۔یہ ٹیچر کی خوش قسمتی تھی کہ وہ دھماکے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں اور محفوظ رہیں