کراچی(آئی این پی ) سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان پارٹی کے سربراہ عشرت العباد نے آئندہ ماہ پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔اس بات کا اعلان ترجمان میری پہچان پاکستان نے کیا ۔ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ عشرت العباد کی دسمبر کے آخری ہفتے میں وطن واپسی ہوگی اور پارٹی نے اسلام آباد میں استقبالیہ کمیٹی تشکیل دے دی۔