لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثناء میر پاکستان پہنچی ہیں۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ثناء میر کو خوش آمدید کہا۔ثناء میرآئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی اولین ویمن کرکٹر ہیں۔اس موقع پر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ثنا میر نے بڑا اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین میں بہت ٹیلنٹ ہے جب بھی خواتین کو موقع ملتا ہے تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں