بلاول بھٹو خطاب کریں گے:پرویز اشرف‘نئی نسل کو پیپلز پارٹی کی جدوجہد سے آگاہ کرنا ہو گا:حسن مرتضی
لاھور(سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس ملک بھر میں 30نومبر جو ضلعی سطح پر ہو گا جس سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پارٹی کی ایگزیکٹو ممبران اور سینئر رہنماؤں سے زوم۔میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں لاھور کا ورکرز کنونشن ڈاکٹر مبشر کی رہائشگاہ،سابق صدر پی پی پنجاب رانا شوکت محمود کے گھر یا رکن قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی کے حلقے میں کرانے کی تجاویز دی گئیں۔ ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ورکرز کنونشن۔میں پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو اور اہم شخصیات کو بطور مہمان خصوصی بلایا جائیگا اور سوشل،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر یوم تاسیس کی بھر پور کوریج یقینی بنائی جائے ۔حسن مرتضی نے یوم تاسیس پر نئی نسل کو پیپلز پارٹی کی تاریخ اور جدوجہد سے آگاہ کرنا ہو گا،یوم تاسیس کے بعد 27دسمبر کے پروگرام کی موبلائزئشن شروع کرینگے۔