ہاردک پانڈیا دوسری شادی کرنیوالے ہیں؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہاردک پانڈیا 22 مئی کو ادے پور میں ایک نجی تقریب میں ماڈل ماہیکا شرما سے دوسری شادی کرنے والے ہیں۔میچ دیکھنے آنے والی مہیکا شرما بوائے فرینڈ ہاردک پانڈیا کے بیٹے کو فوٹوگرافرز سے بچاتی رہیںآئی پی ایل 2026ء کے دوران بھارتی کرکٹر کی دوسری شادی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوو ں نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین تو ممبئی انڈینز کے میچز میں ہاردک پانڈیا کی حالیہ غیر موجودگی کو ان کی شادی کی تیاریوں سے جوڑ رہے ہیں۔تاہم، ہاردک پانڈیا، ماہیکا شرما، ممبئی انڈینز یا بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔