لاہور (سپورٹس ڈیسک)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے انجری کے باعث باہر ہوگئے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 13 جون بروز ہفتہ کو دھرمسالا میں کھیلا جائے گا۔کرک انفو کے مطابق ہاردک پانڈیا بنگالورو میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ٹریننگ کے دوران ٹانگ پر چوٹ لگی۔سلیکٹرز کی جانب سے روہت شرما اور ہاردک پانڈیا دونوں کو ان کی انجریز سے فٹنس کلیئرنس کی شرط پر ایک روزہ سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔