مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام اجلاس آج ہو گا

لاہور (خصوصی رپورٹ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام دینی و مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا ایک اہم ہنگامی مشاورتی آل پارٹیز اجلاس آج  18 مئی بروز پیر دوپہر 2 بجے مرکزی دفتر مجلس احرار اسلام پاکستان،69سی حسین سٹریٹ نیو مسلم ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت امیرمرکزیہ مجلس احرار اسلام پاکستان مولانا سید محمد کفیل بخاری کریں گے۔اجلاس میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے بارے میں اقدامات اور صدر پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر نبیل منیر قادیانی کو’’ستارہ امتیاز‘‘دیے جانے کے معاملہ اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔