ٹریفک حادثات،2افراد جاں بحق

سلیم اختر تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلا رہا تھا ، ہیلمٹ ہینڈل کے ساتھ لٹکا رکھا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)فیروزپور روڈ پر بھابھڑا اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیاابتدائی اطلاعات کے مطابق نشتر کالونی لاہور کے رہائشی سلیم اختر ولد اختر بیگ سروس روڈ پر موٹرسائیکل چلا رہے تھے کہ تیز رفتاری اور موٹرسائیکل بے قابو ہونے کے باعث دیوار سے ٹکرا گئیجس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیلمٹ موٹرسائیکل پر موجود تھا تاہم سوار نے اسے سر پر پہننے کے بجائے ہینڈل کے ساتھ لٹکایا ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کردی دریں اثناء فیروزپور روڈ پر چونگی امرسدھو مین بازار کے سامنے جانب کاہنہ ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار بیڈفورڈ ٹرک نے سائیکل سوار کو کچل دیاعینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے نتیجے میں سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ٹریفک انچارج کوٹ لکھپت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اور ٹرک کو تحویل میں لے لیاواقعے کی اطلاع پر متعلقہ تھانے کی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔