امریکی عوام غیر ملکی جنگیں نہیں چاہتے، ریپبلکن رہنما مارجوری ٹیلرکا ایکس پر پیغام
واشنگٹن(آئی این پی)ایران میں ممکنہ امریکی فوجی مداخلت کے معاملے پر امریکا کے اندر سیاسی تنا بڑھنے لگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق قریبی اتحادی اور ریپبلکن رہنما مارجوری ٹیلر گرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران میں فوج اتاری تو ملک میں سیاسی انقلاب جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، کیونکہ امریکی عوام مزید غیر ملکی جنگیں نہیں چاہتے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن رہنما مارجوری ٹیلر گرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی مداخلت کی سخت مخالفت کی