تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی فوج کو افرادی قوت کے شدید بحران کا سامنا ہے، جبکہ مسلسل جنگی کارروائیوں اور متعدد محاذوں پر کشیدگی کے باعث فوجی نظام پر دبائو بڑھتا جا رہا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کو اس وقت تقریبا 12 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث مختلف جنگی مشنز اور سیکیورٹی آپریشنز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے