لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ثناء میر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے روز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی گھنٹی بجائی۔ثناء میر نے روایتی انداز میں گھنٹی بجا کر کھیل کے شروعات کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ ثناء میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ثناء میر ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔