کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت ’’برجِ قائد‘‘کی تعمیر کا معاہدہ طے

82 منزلہ، 941 فٹ بلند برجِ قائد ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں تعمیر ہوگا، 6 سال میں مکمل ہونے کا ہدف
کراچی (آن لائن) کراچی کے ڈی ایچ اے سٹی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت "برجِ قائد" کی تعمیر کے لیے ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور اے بی ایس ڈیولپرز کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 941 فٹ بلند یہ جدید طرز تعمیر کی حامل عمارت نہ صرف شہر کے افق کو بدل دے گی بلکہ کراچی میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ کرے گی۔منصوبے کے مطابق "برجِ قائد" 82 منزلہ ہوگا اور تقریباً 6 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے اس کے لیے 941 فٹ بلندی کا این او سی جاری کر دیا ہے