اسلام آباد میں شہر کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ

منصوبے کے ڈیزائن میں لگژری ہوٹلز، ایک جدید میوزیم، فوڈ کورٹس اور دیگر تجارتی مراکز شامل
 اسلام آباد (یواین پی) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں ایک جدید اور کثیر المنزلہ ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جو ممکنہ طور پر اسلام آباد کی بلند ترین عمارت ہوگی، اس منصوبے کا مقصد ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ تمام سہولیات کو ایک ہی چھت تلے جمع کرنا ہے، یہ جدید کمپلیکس تقریباً 9 ہزار مربع گز کی وسیع اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، اس عمارت میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے اپنے دفاتر کے علاوہ مختلف ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کے ہیڈکوارٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے ڈیزائن میں لگژری ہوٹلز، ایک جدید میوزیم، فوڈ کورٹس اور دیگر تجارتی مراکز شامل کیے گئے ہیں، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اس بلند و بالا عمارت کے نقشے کی باقاعدہ منظوری پہلے ہی دے دی ہے