ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3429 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 638 روپے ہو گئی ہے۔عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر بڑھ کر 3241 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔سونے کی قیمتوں میں اس اضافے سے ملک بھر میں سرمایہ کاروں اور جواہرات کے خریداروں کی توجہ بڑھ گئی ہے، جبکہ ماہرین اس اضافہ کو عالمی منڈی میں طلب و رسد اور دیگر معاشی عوامل سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔