بیل سنگھ کے رہائشی ٹیچر ارشاد چوہان پر عباس کی فائرنگ،6گولیاں لگیں، علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی
دیپالپور (خصوصی رپورٹ)حقیقی بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بیل سنگھ دیپالپور کے رہائشی اور مہنتا والے سکول کے استاد ارشاد چوہان کو انکے حقیقی بھائی عباس نے چھ گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ افسوسناک واقعہ سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی،فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ شہریوں نے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قاتل کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔