محکمہ سکول ایجوکیشن کا نظر انداز سکولوں کو چلانے کا فیصلہ

ٹھیکے پردیئے سکولوں کا سٹاف نئے سرکاری سکولز میں تعینات ہوگا:وزیر تعلیم 
لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نظر انداز سکولز دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے،ٹھیکے پردیئے سکولوں کا سٹاف نئے سرکاری سکولز میں تعینات ہوگا۔وزیرتعلیم کے مطابق 1961سرکاری سکولوں میں 26ہزار سے زائد اساتذہ مامور ہوں گے،کسی استاد کی نئی بھرتی نہیں ہوگی،جن سکولز میں اساتذہ زیادہ ہیں، وہاں سے نئے سکولز میں تبادلے ہوں گے۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سکولز ٹھیکے پر دینے کے بعد 43960سٹاف کی سیٹیں ختم ہورہی تھیں، گزشتہ دس سال سے سکولز موجود تھے مگر اساتذہ بھرتی نہیں ہوئے، پنجاب کی ہرتحصیل میں 15 سے20 سرکاری سکولز کا اضافہ ہو گیا، کوئی نئی بھرتی نہیں کی ،پہلے سے موجودا ساتذہ تعینات کر دیئے، محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو منظوری دیدی۔