پنجاب بھر میں 1409 حادثات ، 738افراد شدید زخمی

253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1409ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 738افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔959معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 913ڈرائیوز،77کم عمرڈرائیور، 602مسافراور194پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت303متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 107حادثات میں 124متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 98حادثات میں 117متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1709متاثرین میں 1371مرد اور338خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 325افراد کی اوسط عمر18سال سے کم897افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ487زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1417موٹرسائیکلز،78آٹورکشے،152کاریں،28وین،04مسافر بسیں،29ٹرک اور117دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔