شفیق آباد میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

 لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد میں فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ زخمی علی رضا اور موسی میو ہسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے پولیس کے مطابق زخمی نوجوان موسیٰ کو ڈاکٹروں نے مصنوعی سانس پر منتقل کر دیاشفیق آباد پولیس نے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیشفیق آباد میں محلیداروں کے ساتھ لڑائی میں وقاص اور وقار نے فائرنگ کر دی تھی شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا ۔فلمی انداز میں ہونے والی فائرنگ کی فوٹیج بھی سامنے آئیں تھیں فائرنگ کی زد میں آکر علی رضا اور موسی شدید نامی نوجوان زخمی ہوئے تھے فوٹیج میں دو افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے علی رضا نامی نوجوان بادامی باغ کا رہائشی ہے۔