لاہور( کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجرا ں میں ریت کی ٹرالی بھرنے کے تنازعہ پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔سلیم بھٹی ، کھارو کھوکھر وغیرہ کا بلال سے ریت کی ٹرالی بھرنے کا تنازع ہوا جو شدت اختیار کر گیا ،ملزموں نے ساتھیوں کے ہمراہ بلال کے گھر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ملزم فرار ہو گئے بلال کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ اطلاع پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔