گورنر پنجاب سردار سیلم حیدر کی راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر شہید عثمان یوسف کے گھر آمد

راولپنڈی(آن لائن)گورنر پنجاب سردار سیلم حیدر کی راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر شہید عثمان یوسف کے گھر آمد۔ گورنر پنجاب نے شہید عثمان یوسف کے والد اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔سردار سیلم حیدر نے وطن کے دفاع کے لیے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا کہ اللہ پاک آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ موت تو بر حق ہے لیکن ایسی موت نصیب سے ملتی ہے۔