بیٹی پاکستان یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بنانے گئی تھی :والدجیوتی ملہوترا

نئی دہلی (آئی این پی ) پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزامات میں گرفتار ہونے والی بھارتی خاتون جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی پاکستان یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بنانے کے لیے گئی تھی، والد نے پولیس کی جانب سے بیٹی کے ضبط کیے گئے موبائل فونز کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یوٹیوبر کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے بینک دستاویزات، فون، لیپ ٹاپ اور پاسپورٹ ضبط کر لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی دہلی جایا کرتی تھی اور گذشتہ چار پانچ دنوں سے ہریانہ کے شہر حصار میں موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی پاکستان جانے کے لیے تمام ضروری اجازتیں لے چکی تھی۔ اگر اس کے وہاں کچھ دوست ہیں، تو کیا وہ انہیں نہیں بلا سکتی؟ میرا اور کوئی مطالبہ نہیں ہے، بس ہمارے فونز واپس کر دیں۔