نیویارک(آئی این پی )ماہرین نے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل سے مطالبہ کیا ہے وہ یوٹیوب اور یوٹیوب کڈز پر بچوں کیلئے تیار کی جانے والی اے آئی ویڈیوز کو دکھانے یا تجویز کرنے سے روکے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق 200 سے زائد ماہرین، اداروں اور تعلیمی اداروں نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن کو خط لکھا ہے، جس میں بچوں کیلئے اے آئی ویڈیوز کے تعلیمی معیار اور اثرات پر تشویش ظاہر کی گئی