اداکارہ نیلم منیر کا یو م پیدائش20مارچ کو منایا جائے گا

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ نیلم منیر کا یو م پیدائش20مارچ کو منایا جائے گا۔ وہ 20مارچ 1992کو سوات میں پیدا ہوئیں جبکہ اور کراچی مین پرورش پائی ۔سکول کے زمانے میں ہی نیلم نے ماڈلنگ شروع کر دی اور تعلیم نجی طور پر مکمل کی۔ نیلم منیر نے ٹی وی سیریز دل موم کا دیا میں الفت کے کردار میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ان کو لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ سے نوازا گیا۔ نیلم منیر نے فلم چھپن چھپائی سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کے بعد رانگ نمبر 2 میں بھی کام کیا۔