نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا، شام کو چاند کی عمر 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی
19 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے امکانات کم،متوقع طور پر یکم شوال ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)روزے 30 ہوں گے یا 29 ، عید کا چاند کب نظر آئے گا سپارکو کی پیش گوئی سامنے آگئی۔سپارکو کے مطابق شوال 1447ھ کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا۔19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔متوقع طور پر یکم شوال 1447ھ ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہوگی۔21 مارچ کو عیدالفطر ہونے کا امکان ہے ، سپارکو کا فلکیاتی اندازہ سامنے آگیا۔شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔