آپریشن غضب للحق: 707 خوارج ہلاک ، 938 زخمی ہوئے

255 چیک پوسٹیں ، 237 ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئیں
 اسلام آباد(بیورو رپورٹ) آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت 18 مارچ تک 707 خوارج ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 707 خوارج، افغان طالبان ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 255 چیک پوسٹیں مکمل تباہ جبکہ 44 پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ا?پریشن کے دوران 237 ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 81 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں اور اْن کے سہولت کاروں کے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔