پردہ کرنے والی زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر نہ استعمال کرنے کی درخواست

پردہ کرنے والی زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر نہ استعمال کرنے کی درخواست

زرنش خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست، پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی اپیل

مذہب کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی ماضی کی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال نہ کریں۔ اپنے انسٹاگرام سٹوری پر ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی میں شائستگی کا راستہ اختیار کیا ہے۔زرنش نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ پردہ کرتی ہیں اور صرف یہ درخواست کر سکتی ہیں کہ ان کی ماضی کی تصاویر کو دوبارہ استعمال نہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کسی کو اظہار کی آزادی ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر نہ شیئر کیا جائے۔یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023 میں عمرہ ادا کرنے کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا عزم کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام پرانی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کر دی تھیں۔